محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ تقریبا آدھے گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
کولکاتہ کے لیک گارڈن میں آتشزدگی - 17 جھگیاں جل کر خاکستر
مغربی بنگال کے دار الحکومت کولکاتہ کے لیک گارڈن کے پرنس غلام محمد شاہ روڈ میں صبح جھونپڑیوں میں شدید آتشزدگی سے کم از کم 17 جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
کولکاتہ کے لیک گارڈن میں آتشزدگی
رسوئی گیس کے سلنڈر میں دھماکے کے بعد آگ تیزی سے علاقے میں پھیل گئی۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ آگ سے آس پاس کی بہت سی دوسرے جھونپڑیوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔اگرچہ ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
آگ لگنے کے بعد کئی گھنٹوں تک اس راستے پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔