اردو

urdu

گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

By

Published : Apr 22, 2019, 6:27 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آبادسے قریب واقع شیندرہ ایم آئی ڈی سی صنعتی علاقے میں ایک گودام میں آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہو گیا۔

گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

گودام تقریباً پانچ ایکڑ رقبے پر ہے اور اسکریپ کے کاروباری اے بی میٹے کی ملکیت ہے۔

دوپہر بارہ بجے آگ لگی۔ شروع میں آگ پر قابو پایا گیا لیکن پھر کچھ دیر بعد ہی آگ کے شعلے بھڑکنے لگے۔

گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے تین ٹینکر، فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں اور گروارے کمپنی کا ایک فائرانجن آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ گودام دیو دھر کی لکڑیوں سے بھرا ہوا تھایہ لکڑیاں باکس بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ گودام میں اسکریپ بھی بڑی تعداد میں تھا۔ آگ نے اسکریپ کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی کی میں کتنا مالی نقصان ہوا یہ کہنا دشوار ہے لیکن کروڑوں روپئے کی املاک کانقصان بتایا جارہا ہے۔

گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

ABOUT THE AUTHOR

...view details