حیدرآباد کے سیف آباد علاقہ میں واقع نظام کلب میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا تاہم اس میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
حیدرآباد: نظام کلب میں آتشزدگی - حیدرآباد کی خبریں
فائربریگیڈ کے عہدیداروں کے مطابق یہ آگ نظام کلب کی دوسری منزل پر واقع پینٹ ہوز و ایڈمنسٹریٹیو آفس میں صبح 5.30بجے لگی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی مختلف فائر اسٹیشنس کے تین فائر بریگیڈز وہاں پہنچے جنہوں نے تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

وینکٹ نارائنا ایس ایف او سکریٹریٹ فائر اسٹیشن نے کہا کہ اس واقعہ میں کمپیوٹرس،فرنیچراور دفتر میں رکھا دیگر سامان جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔شبہ کیاجارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔صبح کے اوقات میں کلب میں کسی کے نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔