مالیاتی کمیشن کے اراکین ڈاکٹر اشوک لاہری، ڈاکٹر اے این جھا، ڈاکٹر انوپ سنگھ اور پروفیسر رمیش چند چیئرمین کے ہمراہ ہوں گے ۔
اپنے دورے کے پہلے دن مالیاتی کمیشن مدھیہ پردیش کے اکاؤنٹنٹ جنرل کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کرے گا۔ اس کے بعد مالیاتی کمیشن، دیہی مقامی اداروں کے نمائندوں ، شہری مقامی اداروں کے نمائندوں ، تجارت اور صنعت کے نمائندوں اور مدھیہ پردیش کی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگ کرے گا۔
علاوہ ازیں کمیشن ریاست کے وزیر خزانہ اور ان کی سرکاری ٹیم کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرے گا۔
اپنے دورے کے دوسرے دن مالیاتی کمیشن مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ جناب کمل ناتھ ان کے دیگر کابینی رفقاء اور ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کرے گا۔
اس میٹنگ کے بعد کمیشن اندور کا دورہ کرے گاجہاں کمیشن کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) ، اندور کے ذریعے ‘‘مدھیہ پردیش کی مالیاتی کا جائزہ ’’ کے موضوع پر ایک پرزنٹیشن پیش کیا جائے گا۔