راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مودی جی فائلیں جلانے سے آپ بچنے والے نہیں ہیں ۔آپ کے سلسلے میں فیصلہ کا دن آنے والا ہے‘‘۔
'فائلیں جلانے سے بچ نہیں سکتے' - narendra modi
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے قومی دارالحکومت کے شاستری بھون میں اچانک آگ لگنے کے واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'اس طرح سے سرکاری فائلز کو جلانے سے وہ بچنے والے نہیں ہیں'۔
راہل گاندھی
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاستری بھون میں آج دن میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں کو سخت محنت کرنی پڑی۔
شاستری بھون میں مرکزی حکومت کے کان، انسانی وسائل کی ترقی، سماجی بہبود، خواتین و بہود اطفال اور کئی دیگر اہم وزارتوں کے دفاتر ہیں۔