وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ بنگال میں تمام ریاستوں کے عوام کا استقبال کرتی ہیں۔ جیسا کہ انہیں معلوم ہے کہ جب وہ بہار جاتے ہیں تو ہندی بولتے ہیں کیوں کہ وہاں کی زبان ہندی ہے۔تمل ناڈو میں بھی تمل نہیں جاننے کے باوجود کچھ الفاظ تمل کا ضرور بولتے ہیں۔اسی طرح جب آپ بنگال میں رہتے ہیں تو بنگالی سیکھنی چاہیے۔اگر آپ دیگر زبان بولتے ہیں تو ہمیں کوئی پریشان نہیں لیکن آپ کو بنگالی ضرور سیکھنی چاہیے۔
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ یہاں کچھ لوگ بنگالیوں کو پریشان کرتے ہیں مگر انہوں نے یقین دہائی کرایا کہ ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ بنگال کو گجرات نہیں بننے دیں گے۔