تفصیلات کے مطابق کوکرناگ لسر علاقہ کے رہنے والے گوہر احمد نامی شخص نے غصہ میں آکر اپنے تین سالہ فرزند عثمان گوہر کا بلیڈ سے گلا کاٹ کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔
یہی نہیں بلکہ اس درندہ صفت والد نے اپنے بیٹے کی بازو کو بھی بلیڈ سے کرید کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
باپ نے معصوم بیٹے کا گلا کاٹ ڈالا - ضلع اننت ناگ
ضلع اننت ناگ میں ایک بے رحم باپ نے اپنے ہی معصوم بچے کا گلا کاٹ دیا۔
والد نے معصوم بیٹے کا گلا کاٹا
بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص کے گھر میں چند روز سے کسی معاملہ کو لے تنازع چل رہا تھا جس کو لے اس شخص نے غصہ میں آکر اپنے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔
پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر ملزم سمیت دیگر افراد خانہ کو گرفتار کیا ہے اور اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
Last Updated : May 4, 2019, 11:09 AM IST