'کسانوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں' - قحط سالی
وائی ایس آر کانگریس کے سینئررہنما وجئے سائی ریڈی نے کہا کہ اب کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت ہے،کیونکہ حکومت وائی ایس آر کانگریس کی آچکی ہے۔
'کسانوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں'
انھوں نے کہا کہ آندھراپردیش میں قحط سالی کی وجہ نقصان اٹھائے کسان ہمت رکھیں،کیونکہ جگن موہن ریڈی کسانوں کے رہنما ہیں اور کسانوں کو خوشحال رکھنا ہی انکا مقصد ہے۔
اس موقع پر انھوں نے سابقہ تلگو دیشم حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب کسانوں کے لیے رین گن جیسی گمراہ کن مہم نہیں چلائی جائے گی،بلکہ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔