اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی جے پی کا بنگال جیتنے کا خواب خواب ہی رہ جائے گا: فرہاد حکیم

ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں پر جم کر تنقید کی۔

Bengal
Bengal

By

Published : Apr 23, 2021, 9:39 PM IST

مغربی بنگال میں 27 اپریل کو اسمبلی انتخابات کے تحت ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے.

کلکتہ پورٹ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور وزیر فرہاد حکیم اور مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

دونوں پارٹیوں کے امیدوار انتخابی مہم کے تحت ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں.

کلکتہ پورٹ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں کی جم کر تنقید کی۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم نے کہا کہ گزرتے مرحلے کے ساتھ اسمبلی انتخابات 2021 واضح ہوتا جا رہا ہے۔ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس بی جے پی سے کوسوں دور نکل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک ایسی ٹیم کے ساتھ ہے جسے الیکشن کمیشن، مرکزی فورسز اور بیرونی ریاستوں کے میڈیا کی حمایت حاصل ہے۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار نے کہا کہ نریندر مودی اتنی بڑی ٹیم کر بھی بنگال میں ایک بھی میچ (سیٹ) جیت نہیں پائیں گے. بنگال کے لوگ بی جے پی کے ساتھ نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ شروعات وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور بی جے پی کے دوسرے رہنماؤں کے جلسے میں تھوڑی بہت بھیڑ دیکھائی دتھی لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جلسہ خالی دیکھائی دینے لگا.


ترنمول کانگریس کے امیدوار اور وزیر فرہاد حکیم نے چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد تو بنگال میں بی جے پی کا کھیل ختم ہو گیا اور بقیہ کسر ساتویں مرحلے کی ووٹنگ پوری ہوجائے گی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details