اردو

urdu

ایکو پارک کے سیاح محکمہ سیاحت سے نالاں

By

Published : Jun 22, 2019, 2:30 PM IST

وادی کشمیر قدرتی حسن و جمال سے مالا مال ہے۔ یہاں کے قدرتی نظارے، سرسبز جنگلات، دریا اور جھیلیں، آبشار و چراگاہیں، برف سے ڈھکے اونچے پہاڑ مقامی، ملکی و بیرونی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

ایکو پارک میں آئے سیاح محکمہ سیاحت سے نالاں

محکمہ سیاحت کی جانب سے عموماً چند مشہور سیاحتی مراکز پر ہی ساری توجہ مرکوز کی جاتی ہے، ضلع سطح پر کی چھوٹی اور غیر معروف پارکوں یا سیاحتی مراکز پر خاص توجہ نہیں دی جاتی ہے۔

ایکو پارک میں آئے سیاح محکمہ سیاحت سے نالاں

شمالی ضلع بارہمولہ کے خادنیار علاقے میں واقع ایکو پارک مقامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

دریائے جہلم کے کنارے اس پارک پر 2004میں محکمہ سیاحت نے کثیر رقم خرچ کی تھی۔ تاہم اس کے بعد مقامی باشندوں اور سیاحوں کے مطابق محکمہ نے اسے پس پشت ڈال دیا جس سے یہ پر کشش اور حسین پارک بدحالی کی طرف گامز ہے۔

ریاست کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی تصور کی جانے والی سیاحت کے لئے ایکو پارک جیسے سیاحتی مراکز کی دیکھ ریکھ بے حد ضروری ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سیاحوں کا کہنا تھا کہ ’’دن بھر کی تھکان کے بعد اس پارک میں بیوی بچوں کے ساتھ یہاں کچھ وقت گزارنے سے دن بھر کی تھکان دور ہو جاتی ہے، تاہم یہاں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے بھی دستیاب نہیں۔‘‘

مقامی سیاحوں کے مطابق محکمہ کو چاہئے کہ ایکو پارک کی دیکھ ریکھ کو یقینی بنائے تاکہ یہاں مقامی ہی نہیں بلکہ بیرون ریاست کے سیاح بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details