اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جعلی کرنسی کے ساتھ تین افراد گرفتار - پولیس

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نےفیئرس روڈ سے چھ لا کھ روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ تین افراد کو گرفتارکرلیا۔

جعلی کرنسی کے ساتھ تین افراد گرفتار

By

Published : Jul 3, 2019, 6:10 PM IST


اسپیشل ٹاسک فورس کے مطابق مخبرکی اطلاع کی بنیاد پر فیئرس روڈ میں خصوصی چھا پہ ماری مہم کے دوران تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے چھ لاکھ رو پے کے جعلی کرنسی بر آمد کیے گیے ہیں۔

ایس ٹی ایف کاکہنا ہے کہ چھاپہ ماری مہم کے دوران نصرالدین منان(28)عرف بھٹو ، شاہد شخ (26) دونوں ضلع مالدہ کے رہنے والے ہیں۔ جبکہ تیسرا شخص شمالی دینا ج پور کے ہتھراعلاقے کے رہنے والا سمن سرکار(23)ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تینوں افراد 5٫8 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی لے کر کولکاتا آئے تھے۔ کولکاتا میں رہنے والا چوتھے شخص کوجعلی نوٹوں کی کھپ دیناتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مرکزی کولکاتا سے جعلی نوٹوں کے دھندہ سے منسلک متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔پولس نے 2ہزار کے 325نوٹوں کو ضبط کیا ہے اورا س کی مالیت 6.5لاکھ روپے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details