پلوامہ حملے کے بعد 41 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جن میں سے 25 کا تعلق ممنوعہ تنظیم جیش محمد کے ساتھ تھا، اور ان میں 13 پاکستانی شہری تھے۔
ان باتوں کا اظہار سری نگر میں فوج کی پندرہویں کور کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
پلوامہ حملے کے بعد 41 شدت پسند ہلاک - dilbagah singh and ks dhilon
رواں برس کے دوران کشمیر میں 69 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے،اور12 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
پلوامہ حملے کے بعد 41 شدت پسند ہلاک
پلوامہ حملے کے بعد 41 شدت پسند ہلاک
پریس کانفرنس کے دوران محمد وقار نامی ایک پاکستانی شدت پسند کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ،جسے حالیہ دنوں میں شمالی کشمیرکے پٹن علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
جنرل ڈھلون نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف کاروائی شدت کے ساتھ جاری رہے گی ۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔