گزشتہ پچیس برس قبل پرانی دلّی کے معروف گولڈن ایگل کرکٹ کلب سے کرکٹ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کھلاڑی آج اپنے کاروبار میں مصروف ہیں لیکن ان کا جوش کرکٹ کے تئیں آج بھی برقرار ہے وہ اب کرکٹ تو نہیں کھیلتے تاہم دیکھنے کا شوق ضرور رکھتے ہیں۔
ایسے ہی کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی تو انہوں نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار ورلڈ کپ میں کون سی ٹیم کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔