ریاست کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)پر یہ الزام لگایا کہ وہ ایگزٹ پول کے ذریعہ ملک میں مودی لہر دکھانے کے ساتھ ہی مرکزمیں اگلی حکومت بنانے کے لیے سیٹوں کی کمی کے پیش نظر چھوٹی پارٹیوں تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔
جنتادل (سیکولر)کے رہنما نے کہا کہ 23 مئی کو الیکشن کے نتیجہ آنے کے بعد سیٹوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بی جے پی مصنوعی طور پر بنائی گئی مودی لہر کا استعمال علاقائی پارٹیوں کو متوجہ کرنے کے لیے کررہی ہے۔