اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بھوپال میں نوابی سکوں کی نمائش - نوابی سکوں

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اسٹیٹ میوزیم میں وراثت نام سے قدیم دور کے سکوں کی نمائش کی گئی ہے۔

بھوپال میں نوابی سکوں کی نمائش

By

Published : Jun 13, 2019, 7:47 PM IST

نمائش میں بھوپال کے نوابی دور کے سکوں سے بھی روبرو کرایا گیا۔

بھوپال میں نوابی سکوں کی نمائش

اس نمائش کے آرگنائزر ڈاکٹر آر سی ٹھاکر نے سی ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' اس نمائش میں قدیم بھارت کی وراثت میں سبھی دور کے سکوں کی نمائش کی گئی اور اس کا مقصد ان قدیمی سکوں سے لوگوں کو روبرو کرانا تھا-'

انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں ڈھائی ہزار برس پرانے سکوں کی نمائش کی گئی جوسبھی دورے حکومت کے تھے۔

بھوپال نوابی دور کے سکوں کی نمائش میں ڈاکٹر آر سی ٹھاکر نے کہا کہ یہاں کے نوابوں کو سکوں کو لے کر کافی تجربات تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'شاہ جہاں بیگم کے وقت کے سکے پورے بھارت میں سب سے زیادہ وزنی اور خوبصورت تھے۔

انہوں نے کہا بھوپال نوابی دور کے سکے 15 سے 16 طرح کے ہوا کرتے تھے جس کو اردو میں دام آدھا دام اور دیگر ناموں سے بلایا جاتا تھا - ان میں تامبے ,چاندی اور دیگر دھاتوں سے سکے بنائے جاتے تھے-ساتھ ہی نوابوں دور میں میں سونے کی مہرے بھی دیکھنے کو ملتی ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details