اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

الیکشن کمیشن کے نوڈل افسرلاپتہ - ذمہ دار نوڈل افسر

مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے بعد ای وی ایم اور وی وی پیٹ کی دیکھ ریکھ کے ذمہ دار و نوڈل افسرارنب رائے پرُاسرارطور پرلا پتہ ہوگئے۔

نوڈل افسرلاپتہ،تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج

By

Published : Apr 19, 2019, 3:36 PM IST

مغر بی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے دوسر ے مر حلے کی پولنگ کے بعدای وی ایم اور وی وی پٹ کے ذمہ دار نوڈل افسرارنب رائے پرُاسرارطور پرلا پتہ ہوگئے ہیں۔ ان کے لاپتہ ہونے کی شکایت تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔
ضلع انتظامہ کے سربراہ سومک گپتا کاکہنا ہے کہ نوڈل افسر کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرا ئی ہے۔پولیس اور ضلع انتظامیہ لا پتہ نوڈل افسر کو ڈھونڈ نے کے لیے زمین آسمان ایک کردی ہے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق ارنب رائے گزشتہ شب سے لاپتہ ہیں۔
ان کے بارے میں سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
الیکشن اسپیشل آبزرور ویوک دبے کا کہا ہے کہ ارنب رائے کے لاپتہ سے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن اس معاملے میں گہری نظررکھی ہوئی ہے۔ارنب رائے کی گمشدگی کی وجہ ذاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details