اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام لوگوں کے تعاؤن کی ضرورت ہے :فرہاد حکیم - بنگال میں کورونا

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے کورونا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام لوگوں کو متحد ہونے کی اپیل کی ہے.

Firhad
Firhad

By

Published : May 4, 2021, 8:49 PM IST



مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب حالات مزید بہت ہی خراب ہو چکے ہیں. عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے.

اسی درمیان کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے وارڈ کو ڈینیٹرز کے ساتھ میٹنگ کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

میٹنگ کے دوران فرہاد حکیم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کو لے کر کو ڈینیٹرز کو خصوصی ہدایت دی.

ترنمول کانگریس کے سینئر وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہماری پارٹی کی سربراہ پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ جب تک کورونا وائرس پر قابو پا نہیں لیتے اس وقت تک جشن جلوس کا اہتمام نہیں کریں گے.

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ نے کورونا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تمام لوگوں کو متحد ہونے کی اپیل کی ہے.

انہوں نے کہا کہ اس ہماری سے لڑنے کے لئے تمام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے. ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر اس بیماری کو جڑ سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے.

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد ساڑھے 18 ہزار سے بھی زائد تصدیق ہوئی ہے. شمالی 24 پرگنہ اور کولکاتا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے.

ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک بارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے.

مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ریاستی سطح پر منی لاک ڈاؤن کا اعلان کر چکی ہے.
ریاستی حکومت نے کئی گائیڈ لائن جاری کیا ہے.

اس کے تحت صبح سات بجے سے لے صبح دس بجے دکانیں، بازار وغیرہ کھولنے کی ہدایت دی ہے. اس کے باوجود کہیں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کئے گئے توکہیں لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے.

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details