اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

حضرت علیؓ کی یوم ولادت پر تقاریب اور جلوس

'جشن علی سوسائٹی' اے ایم یو کی جانب سے کینیڈی آڈیٹوریم میں حضرت علیؓ کی یوم پیدائش پر تقریب منعقد کی گئی۔

By

Published : Mar 23, 2019, 6:09 PM IST

Updated : Mar 23, 2019, 6:16 PM IST

AMU

مقرر کا کہنا تھا کہ آج کی اس ظلم بھری دنیا میں حضرت علی کے کردار کی بہت ضرورت ہے جس کو شہیدی عدالت کہا جاتا ہے۔ حضرت علی نےاپنی حکومت میں اس طرح سے عدالت کو قائم کیا کہ تاریخ کے لئے نمونہ بن گیا۔

video

حضرت علی کی یوم پیدائش کے جشن میں پروفیسر مہ رخ مرزا وائس چانسلر خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
جبکہ حجت الاسلام ھادی ولی پور، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران بطور مہمان اعزازی شامل ہوئے جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر طارق منصور نے علی ڈے کی صدارت کی۔
مولانا اختر عباس اور پروفیسر فرحت اللہ خان نے حضرت علی کی یوم پیدائش کے موقع پرمقالے پیش کیے۔
اس موقعے پر علی سوسائٹی کی جانب سے کینیڈی آڈیٹوریم کو لائف اور پھولوں سے سجایا گیا۔
وہیں دوسری جانب مراد آباد میں بھی چوتھے خلیفہ کے یوم ولادت پر جلوس نکالا گیا۔
اس موقعے پر ایک جلوس نکالا گیا جس میں سیںکڑوں لوگوں لوگوں نے شرکت کی۔
جلوس کے اختتام پر دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں عالم اسلام میں امن و سکون اور ملک کی ترقی کیلئے دعا مانگی گئی۔
Last Updated : Mar 23, 2019, 6:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details