امریکہ اور چین کے درمیان جاری کشیدگی میں شدت آچکی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی منصوعات پر اضافی ٹیکس بھی عائد کردیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک کاروباری سروے کے مطابق چینی امریکی تجارتی جنگ سے ایک تہائی یورپی کمپنیوں کو خسارے کا سامنا ہے، تنازعہ حل نہ ہوا تو مزید مسائل کھڑیں ہوں گے۔
رواں برس جنوری اور فروری میں کرائے جانے والے اس سروے میں کہا گیا ہے کہ یورپی کمپنیوں کو امریکی اور چینی محصولات میں اضافے کے منفی اثرات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔