اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یوروپی یونین کی ایسٹرا زینکا ویکسین کی فراہمی نہ ہونے کے خلاف قانونی کارروائی

یوروپی یونین نے دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینکا کے خلاف کورونا وائرس ویکسین کے معاہدے کو پورا نہ کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

یوروپی یونین کی ایسٹرا زینکا ویکسین کی فراہمی نہ ہونے کے خلاف قانونی کارروائی
یوروپی یونین کی ایسٹرا زینکا ویکسین کی فراہمی نہ ہونے کے خلاف قانونی کارروائی

By

Published : Apr 27, 2021, 2:04 PM IST

یوروپی کمیشن کے ترجمان نے پیر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خلاصہ کیا ہے۔ یوروپی کمیشن کے انتظامی ادارہ کے ترجمان اسٹیفن ڈی کیئرسمیکر نے کہا کہ بروسیلز نے خریداری کے معاہدے کی خلاف ورزی پر ایسٹرازینکا کے خلاف جمعہ کو قانونی کارروائی کی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین میں ایسٹرا زینکا کووڈ 19 ویکسین کے ان چار ٹیکوں میں سے ایک ہے جو استعمال کے لئے منظور کی گئی ہے۔ اس ویکسین کو ویکسینیشن مہم کے لئے وسیع پیمانے پر ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم جلد ہی یہ بات واضح ہوگئی کہ کمپنی یوروپی کمیشن کے ساتھ طے شدہ ایڈوانسڈ خریداری معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے کے قابل نہیں ہے اور کمپنی معاہدے کے مطابق ویکسین کی مناسب مقدار فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

کمیشن نے بار بار متنبہ کیا کہ اس طرح کی تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔ یہاں تک کہ جنوری میں یوروپی یونین میں تیار کی جانے والی ویکسین کی کھیپ کے لیے ایک برآمدات شفافیت میکانزم بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ یوروپی یونین سے باہر اپنے سپلیمنٹس کی برآمدات پر پابندی لگانے والے حکومتی طریق کار کے تحت ایسٹرا زینکا اس وقت واحد ویکسین پروڈیوسر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’’ ہمارے لئے یہ اہمیت رکھتا ہے کہ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یوروپی شہریوں کے لئے مناسب مقدار میں ویکسین کی جلد فراہمی ہو اور اس وعدے کو معاہدے کے مطابق پورا کیا جانا چاہئے، ورنہ ہمارے پاس دوسری صورت میں عدالتی چارہ جوئی کے علاوہ کوئی صورت باقی نہیں بچتی‘‘۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details