اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2019, 3:01 AM IST

Updated : Apr 6, 2019, 12:06 PM IST

ETV Bharat / briefs

سول سروسز میں کامیاب مسلم امیدواروں سے خصوصی بات چیت

2018 کے سول سروسز امتحان میں 28 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کوچنگ سینٹر سے استفادہ حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں میں جشن کا ماحول ہے۔

کامیاب امیدوار

سول سروسز امتحانات 2018 کے حتمی نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، جس میں 759 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

سول سروسز میں کامیاب مسلم امیدواروں سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

سول سروسز میں صرف 28 مسلم امیدوار کامیاب ہو سکے ہیں یعنی کل امیدواروں میں 3.69 فیصد مسلم امیدوار اس مرتبہ سول سروسز میں منتخب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ برس 2017 کے نتائج میں 990 امیدواروں میں 52 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ 2016 کے نتائج میں 1099 میں 50مسلم امیدواروں کے نام آئے تھے ۔یعنی سنہ 2017 میں 5.25 فیصد سال 2016 میں یہ فیصد 4.55 رہا ہے۔

کامیاب مسلم امیدواروں کی فہرست

جنید احمد 3
محمد عبد الشاہد 57
گوہر حسن 137
امبل سامیہ 140
شفقت آمنہ 186
ریحانہ بشیر 187
شیخ محمد ذاکر 225
سید ریاض احمد 261
بشریٰ بانو 277
محمد جاوید حسین 280
مرزا قادر بیگ 336
بابر علی 364
محمد سجاد پی 390
شہزاد 398
فراز 421
محمد عبدالجلیل 434
محمد ہاشم 448
شاہد احمد 475
محمد سرفراز عالم 488
ایمن جمال 499
عرشی عادل 520
زید احمد 522
ابوبکر ٹی ٹی 533
فیصل خان 546
باشاہ محمد 565
محمد توصیف اللہ 597
محمد مصطفی اعجاز 613
ایم ڈی شاہد رضا خان 751

واضح رہے کہ یو پی ایس سی امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد جنید نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں رہ کر یو پی ایس سی کی تیاری کی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کوچنگ سینٹر سے استفادہ کرنے والے کامیاب امیدواروں سے خصوصی بات چیت کی۔

جیسے ہی نتائج کا اعلان ہوا کامیاب ہونے والے امیدواروں کو خوش خبر ملی۔ اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خوشی کے اظہار کے لیے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ یونیورسٹی سے متصل بٹلہ ہاؤس کے ایک ہوٹل پہنچ گئے۔

Last Updated : Apr 6, 2019, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details