پربھو چوہان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ مریضوں کے لئے بہتر سے بہتر علاج کی سہولیات مہیا کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ یادگیر ضلع بھر میں کورونا جانچ کے لئے اور کورونا پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات کو ترجیح دیں۔
کورونا مریضوں کے لیے بستروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے: کرناٹک وزیر - پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ سبھی چیک پوسٹ پر سخت چوکسی اختیار کرنے
ریاست کرناٹک ضلع یادگیر کے ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے یادگیر ضلع میں کورونا وبا کی صورت حال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر میں کورونا متاثرین مریضوں کو علاج کے لیے بستروں کی قلت کا سامنا کرنا نہ پڑے اس کے لیے یادگیر ضلع انتظامیہ قبل از وقت کورونا مریضوں کے لیے یادگیر ضلع میں بستروں کے معقول انتظامات کو یقینی بنائے۔
نگران وزیر پربھو چوہان نے محکمہ پولیس سے کہا کہ محکمہ پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ سبھی چیک پوسٹ پر سخت چوکسی اختیار کرے اور ہر گاڑی اور ہر فرد کو جو بیرونی ریاستوں سے آتے ہیں، خصوصی طور پر یادگیر ضلع میں داخل ہونے والوں کی اسکریننگ لازمی طور پر کی جائے۔ ایک بھی فرد بغیر جانچ کے شہر میں داخل نہ ہونے پائے۔
یادگیر ضلع میں ڈاکٹرز اور نرسز کے تقررات پر انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اس مسئلے کو حکومت کے علم میں لائیں گے، پربھو چوہان نے زور دے کر کہا کہ یادگیر ضلع بھر میں حکو مت و محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کئے جانے کو یقینی بنایا جائے، ساتھ ہی طبی خدمات کو بہتر سے بہتر بنانے پر محکمہ صحت خاص طور پر توجہ دے۔