اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

Two Militants killed in Encounter in Kulgam: کولگام انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک - latest encounter in kashmir

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی بالا میں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم میں Encounter in Kulgam دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

encounter-started-in-redwani-kulgam-two-militants-are-believed-to-be-trapped
کولگام میں انکاؤنٹر شروع

By

Published : Dec 15, 2021, 9:42 PM IST

Updated : Dec 16, 2021, 10:08 AM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع کولگام کے ریڈونی بالا میں سکیورٹی فورسز کو چند عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔

تلاشی کاروائی کے دوران علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شورع ہوا۔ذرائع کے مطابق علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں لائٹس نصب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دو ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ عسکریت پسند مارے گیے ہیں۔ تصادم ختم ہوگیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ان دونوں عسکریت پسندوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔

Last Updated : Dec 16, 2021, 10:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details