اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار میں انسیفیلائٹیس کا قہر، 14 بچے ہلاک - جے ای

ریاست بہار کے مظفرپور میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر انسیفیلائٹیس بیماری کی وجہ سے 14 بچے ہلاک ہو گئے۔

health

By

Published : Jun 9, 2019, 12:08 AM IST

Updated : Jun 9, 2019, 1:34 AM IST


مظفرپور محکمۂ صحت کے ایک افسر نے ہفتے کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اے ای ایس اور جے ای کی وجہ سے پانچ بچے ہلاک ہو گئے، جبکہ اس مرض سے متاثرہ 15 بچے مظفرپور کے دو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق مظفرپور کے شری کرشنا میموریل کالج ہسپتال میں مشتبہ بیماری انسیفیلائٹیس سے متاثرہ 21 بچوں کو جمعے کے روز داخل کرایا گیا تھا۔

مظفرپور کے سرکاری ڈاکٹر ایس پی سنگھ کا کہنا ہے کہ مظفرپور میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر 14 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاحال دو بچے انسیفیلائٹیس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ دیگر بچوں کی ہلاکت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ زیادہ تر بچوں میں شوگر کی کمی پائی گئی ہے۔ انہوں نے مانا کہ کئی بچوں کو تیز بخاز میں ہسپتال لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسے چمکی اور تیز بخار بتایا۔

ڈاکٹر ایس پی سنگھ نے لوگوں سے بچوں کو گرمی سے بچانے کی اپیل کی ہے۔

غور طلب ہے کہ دو دہائیوں سے یہ بیماری مظفرپور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں بچے موت کی آغوش میں جا چکے ہیں، لیکن تاحال حکومت نے اس پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے ہیں۔

Last Updated : Jun 9, 2019, 1:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details