ریاست مدھیہ پردیش میں حالیہ بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مدھیہ پردیش میں بجلی کی موجودہ صورت حال پر مشہور شاعر راحت اندوری سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے غم کا اظہار کیا۔
راحت اندوری کا ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام کی وضاحت۔ راحت اندوری نے ٹوئٹر پر اپنا درد بیاں کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ 'سچ کہا تھا سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کی اب انویٹر خرید لو، کیونکہ ریاست میں کانگریسی حکومت کی آگئی ہے'۔
ساتھ ہی انہوں نے اینرجی منسٹر پریا ویرت سے مطالبہ کیا کہ رمضان چل رہے ہیں اور درجہ حرارت بھی کچھ زیادہ ہے، لہذا بجلی کٹوتی سے دشواریاں پیدا ہو رہی ہے۔
چندر روز بجلی گریڈ میں اگ لگنے کی وجہ سے پورا اندور شہر گھپ اندھیرے میں تبدیل ہو گیا تھا، جس سے وہاں شہریوں کا فی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اندور میں کانگریس کے صدر نے ایم پی آئی بی کے افسران سے مل کر گریڈ میں آگ لگنے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے راحت اندوری نے کہا کہ ان کا یہ ٹوئٹ سیاسی نہیں تھا، بلکہ بجلی کٹوٹی سے ہونے والی پریشانیوں سے انہوں نے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔