اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

الیکشن کمیشن کا بھارتی گھوش کے خلاف نوٹس - ترنمول کانگریس

بھارتی گھوش کی گاڑی سے لاکھوں روپے کی برآمدگی کیس میں الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیاہے۔دوسری طرف ترنمول کانگریس نے بی جے پی کی امیدوارکی نامزدگی رد کرنے کامطالبہ کیا۔

الیکشن کمیشن کا بھارتی گھوش کے خلاف نوٹس

By

Published : May 10, 2019, 3:43 PM IST

الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ گھٹال کے پینگلاتھانے علاقے میں پولیس کی تلاشی مہم کے دوران بی جے پی کی امیدوار بھارتی گھاش(سابق آ ئی پی ایس )کی گاڑی سے لاکھوں روپے بر آمد گی کے بعد نوٹس جاری کیاہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے 48 گھنٹے قبل کسی امیدوار کی گاڑی سے لاکھوں روپے کی برآمد گی واقعی سنگین معاملہ ہے۔تفتیش کی جاری ہے۔ کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل بی جے پی کی امیدوار کے خلاف نوٹس جا ری کردیا ہے ۔ ان سے جواب طلب کیا گیاہے۔
دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بی جے پی کی امیدوار کی نامزگی رد کرنے کا مطا لبہ کیاہے۔ ترنمول کانگریس کا کہناہے کہ بھارتی گھوش روپے کے ذرئعہ ووٹرز کی توجہ متاثر کرنے کے لیے استعمال کرسکتی تھی۔
ان کی گاڑی سے نقد روپے بر آمد ہو ئے ہیں اس بنیاد پر ان کی نامزدگی رد کرنا لازمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details