بنگال میں کورونا کے بے قابو ہونے کا ذمہ دار کمیشن کمیشن: فرہاد حکیم - ترنمول کانگریس
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما و امیدوار فرہاد حکیم نے اسمبلی انتخابات کے دوران کورونا وارئر سے ہونے والی اموات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو قرار دیا ہے۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت ساتویں مرحلے میں پانچ اضلاع کی 34 سیٹوں پر چند چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ کر پر امن طریقے سے ووٹ ڈالے گئے۔
کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں ووٹ ڈالنے کے بعد ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور امیدوار فرہاد حکیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست بھڑاس نکالی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرہاد حکیم نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اتنی بھیانک ہونے کی وجہ الیکشن کمیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وقت رہتے اسمبلی انتخابات 2021 کے بقیہ مرحلے کو روک دیتا تو بنگال میں کورونا اتنا بے قابو نہیں ہوتا۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار کا کہنا ہے کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران کورونا وارئر کی موت کا ذمہ الیکشن کمیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کاجواب دینا ہی ہوگا. وقت پر انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی جاتی تو وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے جلسے، جلوس میں لوگوں کی بھیڑ ہوئی تھی. سب کو پتہ تھا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ بھیانک ہوگی. اس کے باوجود لاپرواہی برتی گئی۔
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ پر امن رہی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔
واضح رہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان سیاسی جماعتوں کے جلسہ و جلوس جاری رہنے پر الیکشن کمیشن کی زوردار پھٹکار لگائی تھی۔
کلکتہ ہائی کورٹ کی پھٹکار کے بعد الیکشن کمیشن نے آخری دو مرحلے کے لئے انتخابی سرگرمیوں کو محدود کر نے کا اعلان کیا لیکن سیاسی جماعتوں پر اس کی پابندی کا کوئی اثر نہیں پڑا۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد سات لاکھ 43 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔