الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کو پانچ کلین چٹ دیئے جانے سے ناراض الیکشن کمشنر اشوک لواسا نے کہا تھا کہ کمیشن میں اقلیتی رائے کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وہ آئندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ 15 اپریل کو سپریم کورٹ نے انتخابات کے دوران مختلف امیدواروں کی جانب سے مبینہ طور پر کی جارہی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مناسب کاروائی نہ کئے جانے پر سوال اٹھایا تھا۔