اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نقوی کی قابل اعتراض تقریر پرالیکشن کمیشن کا انتباہ - اقلیتی امور

الیکشن کمیشن نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی کو انتخابی تشہیر کے دوران رامپور میں قابل اعتراض تقریر کرنے کے معاملے میں متنبہ کیا ہے اور انہیں مستقبل میں ایسا نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

الیکشن کمیشن

By

Published : Apr 18, 2019, 6:02 PM IST

کمیشن کے چیف سکریٹری انج جے پوریا نے جمعرات کو جاری اپنے حکم میں کہا کہ رامپور کے ضلع الیکشن کمشنر نے نقوی کو پانچ اپریل کو اس بات کے لئے نوٹ جاری کیا تھا کہ انہوں نے تین اپریل کو رامپور میں اپنی انتخابی تقریر میں ’مودی کی سینا‘ کا ذکر کیا تھا جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ کمیشن کے مطابق نقوی کا جواب آٹھ اپریل کو ملا تھا۔ واضح رہے کہ کمیشن نے 9 مارچ کو ہی ایک خط جاری کرکے سبھی سیاسی پارٹیوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران فوج کا استعمال نہ کریں اور نہ ہی ان کا ذکر کریں۔

کمیشن نے نقوی کی تقریر کی ویڈیو ریکارڈنگ دوبارہ سے دیکھی اور وہ اس بات پر متفق ہے کہ نقوی کی یہ تقریر کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے احکام کے مطابق نہیں ہے اس لئے کمیشن نے مسٹر نقوی کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ سیاسی تشہیر کے لئے فوج کے مستقبل کا ذکر نہ کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details