اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سرینگر میں آٹھ بیکرز کورونا مثبت - جموں کشمیر کی خبریں

سرینگر کے ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز اسد نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرینگر نے شہر کے تمام بیکری ورکرز کی جانچ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد سب کے نمونے لیے گئے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "کل 99 نمونوں میں سے آٹھ کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر شہر کی مشہور بیکری کی دکانیں شامل ہیں۔ اس لیے گھر پر ہی محدود رہیں۔"

سرینگر میں آٹھ بیکرز کورونا مثبت
سرینگر میں آٹھ بیکرز کورونا مثبت

By

Published : May 12, 2021, 11:30 AM IST

Updated : May 12, 2021, 12:16 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آٹھ بیکرز عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سرینگر کے ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز اسد نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرینگر نے شہر کے تمام بیکری ورکرز کی جانچ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد سب کے نمونے لیے گئے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ "کل 99 نمونوں میں سے آٹھ کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر شہر کی مشہور بیکری کی دکانیں شامل ہیں۔ اس لیے گھر پر ہی محدود رہیں۔"

اسد کے ٹویٹ کے جواب میں کئی افراد نے ان آٹھ دکانوں کی شناخت جاننے کے لیے سوال کیے تاکہ عوام احتیاط برت سکیں تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

Last Updated : May 12, 2021, 12:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details