کورونا وائرس کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں جوش وخروش سے عید الفطر منائی گئی، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے لوگ اس خوشی کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی محدود رہے۔
دہلی: کورونا گائیڈ لائن پرعمل کرتے ہوئے عید منائی گئی - دہلی کی خبریں
کورونا وائرس کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں جوش وخروش سے عید الفطرمنائی گئی، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے لوگ اس خوشی کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی محدود رہے۔
دہلی: کورونا گائیڈ لائن پرعمل کرتے ہوئے عید منائی گئی
دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقے اوکھلا، بدرپور، سنگم وہار، مہرولی ، سیلم پور، بابر پور ، سیلم پور، بابرپور اور تاریخی جامع مسجد سمیت ملک کی بیشتر مساجد کووڈ 19 کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہے۔ اور لوگ عیدالفطر کے موقع پر بھی اپنے گھروں میں نماز ادا کرتے رہے۔
مسلمانوں نے وبا کے پیش نظر سادگی کے ساتھ اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرتے ہوئے عید الفطر کا تہوار منایا۔