اس عید ملن تقریب میں ایم آئی ایم اور سماجوادی پارٹی کے کئی کارکنان نے بی جے بی میں باضابطہ شمولیت اختیار کی ہے۔
ممبرا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین سیل کی صدر رداء شیخ کی جانب سے عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا ابوالکلام آزاد مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین حیدر اعظم، اردو اکیڈمی کے صدر احمد رانا،حبیب فقیہ،پارٹی کے تھانہ صدر کنال پاٹل موجود تھے۔
حیدر اعظم نے اقلیتوں کے متعلق چلنے والی سرکاری اسکیموں کو متعارف کراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی جو بات کہی ہے اس زمرے میں کوئی ایک طبقہ نہیں بلکہ اقلیت بھی شامل ہیں۔