اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'دہلی وقف بورڈ اسکول کو بجٹ فراہم کیا جائے گا' - opened to school

عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے دوران عام آدمی پارٹی نے دہلی کے مسلم علاقوں میں دہلی وقف بورڈ پبلک اسکول کھولنے کا بڑا وعدہ کیا ہے۔

منیش سسودیا، دہلی کے نائب وزیر اعلی

By

Published : May 5, 2019, 9:04 PM IST

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے مسلم پروفیشنلز کے ایک پروگرام میں تلنگانہ حکومت کے طرز پر مسلم علاقوں میں اسکول کھولنے کے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ الیکشن کے بعد مسلم علاقوں میں بڑی تعداد میں دہلی وقف بورڈ پبلک اسکول کھولے جائیں گے اور بجٹ کی فراہمی دہلی سرکار کرے گی۔

منیش سسودیا، دہلی کے نائب وزیر اعلی

پروگرام میں موجود دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے مطالبے اور تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لیے جتنا بھی بجٹ درکار ہوگا دہلی سرکار فراہم کرائے گی۔

منیش سسودیا نے مزید کہا کہ دہلی وقف بورڈ کے اسکول مسلمانوں کے لیے خاص نہ ہوں بلکہ ان اسکولوں کا دروازہ تمام مذاہب کے بچوں کے لیے کھلا رہنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details