اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کو خراج - وزیرتعلیم جیتو پٹواری

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہراندور میں راجیو گاندھی کےیوم وفات کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کو خراج

By

Published : May 22, 2019, 2:18 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیرتعلیم جیتو پٹواری نے سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر انھوں نے اندورمیں 19 مئی کو پیش آئے قتل کی واردات پر رنج وغم کا اظہارکیا۔
انھوں نے کہا کہ اس واقعہ سے متعلقہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر کو بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور بی جے پی اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملزمین کا کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو،سخت کاروائی کی جائے گی۔
قاتل یا مقتول کے بی جے پی یا دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستگی کی اطلاع ہے،تاہم مذکورہ وزیر نے کہا کہ تعلق کسی بھی پارٹی سے ہوسکتا ہے،انصاف کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details