اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چین میں زلزلہ، گیارہ ہلاک

چین کے صوبہ سیچوان میں زلزلے کے جھٹکے سے 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 122 دیگر زخمی ہو گئے۔

چین میں زلزلے کے جھٹکے، گیارہ ہلاک

By

Published : Jun 18, 2019, 10:56 AM IST


چین کے زلزلہ نیٹ ورک مراکز (سی ای این سی ) کے مطابق رات 10 بج کر 55 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل 6.0 تھی ۔

سی ای این سی کے مطابق زلزلے کا مرکز 28.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 104 .90 ڈگری مشرقی طول لبلد میں زمینی سطح سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

سی ای این سی کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز 28.37 ڈگری شمالی عرض البلد اور 104.89 ڈگری مشرقی طول بلد پر درج کیا گیا۔

ایمرجنسی مینجمنٹ وزارت کے شعبہ ایمرجنسی نے راحت و بچاؤ کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقے میں راحتی عملے کو بھیجا ہے۔ وزارت، قومی رسد اور اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ نے پانچ ہزار خیمے، 10 ہزار بستر اور 20 ہزار رضائیاں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بھیج دی ہیں ۔

صوبہ سیچوان کی ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے بھیجے گئے راحتی عملے کی ایک ٹیم منگل کو 04:00 بجے چانگنگ کے شو انگهے شہر میں پہنچی گئی تھی۔

زلزلے کی وجہ سے سیچوان کے لوژوو شہر کے يبن اور یوجنگ کاؤنٹی کو جوڑنے والے ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ دیگر سڑکوں کے کچھ حصے بھی بند ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details