احمدآباد میں طوفان سے بچنے کے لیے ہندو۔مسلم نے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا۔
احمدآباد کے جمال پور علاقے میں وایو طوفان سے نجات پانے کے لیے ہندو۔مسلم نے مل کر دعائیں مانگیں۔
اس موقع پر سماجی کارکن سرفراز شیخ نے کہا کہ10 جون 1998یعنی کہ اکیس سال پہلے بھی گجرات میں اسی طرح کا طوفان آیا تھا، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی۔ آج ایک بار پھر ایسا ہی طوفان سر پر ہے، اس کے بچنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایک ساتھ مل کر دعائے مجلس کا اہتمام کیا۔