مشرقی دہلی کے میور وہار علاقے کے چلا گاؤں میں حیرت انگیز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہیں۔ جہاں ایک آلٹو کار سوار نشے میں چور ہو کر ایک بار نہیں بلکہ تین بار بزرگ خاتون کو کچلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے بزرگ خاتون کو بچا لیا۔
مشرقی دہلی:کار ڈرائیور نے ضعیف عورت کو زخمی کیا - کار ڈرائیور نے ضعیف عورت کو زخمی کیا
مشرقی دہلی کے تھانہ میور وہار علاقے کے چِلا گاؤں میں ایک ضعیف عورت کو کار سوار نے ٹکر ماردی۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
آس پاس کے لوگوں نے موقع سے ہی کار کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور اسے میر وہار پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔ زخمی بزرگ خاتون کی شناخت اجیتا رانی کے نام سے ہوئی ہے۔ موقع پر موجود لوگوں نے اسے اسپتال پہنچایا۔ فی الحال اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
وہیں کارکے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ آلٹو کار کا مالک سب انسپکٹر یوگیندر ہے، جو دہلی پولیس کے پی سی آر میں تعینات ہے۔ اس وقت پولیس اہلکار کا دوست گاڑی چلا رہا تھا۔ جب معاملے پر بات کرنے کی کوشش کی گئی تو سب انسپکٹر یوگیندر نے بات کرنے سے انکار کردیا۔