وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے کی گئی کاروائی میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا جس کی قبضہ سے بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیاء کو برآمد کیا گیا۔
بڈگام پولیس کی کاروائی میں ایک منشیات فروش گرفتار
جموں و کشمیر میں بڈگام پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ممنوعہ اشیا کو بھی برآمد کیا۔
بڈگام پولیس کی کاروائی میں ایک منشیات فروش گرفتار
ماگام پولیس کی خصوصی ٹیم نے مازہامہ (فلئےاوؤر) پل پر چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص سے پوچھ تاچھ کی اور اس کی تلاشی لی گئی۔ اس کے قبضہ سے ڈھائی کیلو بنگ کے پتے برآمد کئے گئے۔ پولیس نے منشیات فروش کی شناخت عادل احمد پنڈت ولد فاروق احمد پنڈت ساکن مازہامہ کے طور پر کی جبکہ اس سلسلہ میں ماگام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 94/2021 درج کی گئی ۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔