طوفان فانی کے سبب درجنوں ٹرین معطل - معطل
خلیج بنگال سے اٹھنے والے بھیانک طوفان فانی کی وجہ سے ریلوے نے درجنوں ٹرینوں کی سروس کو منسوخ کر دیا ہے جبکہ ایک ٹرین کی روٹ میں تبدیلی کی ہے۔
ریلوے حکام نے بتا یا کہ طوفان فانی کے مدنظر سیالدہ ،ہوڑہ،سیالدہ اور شالیمار اورجنوبی بھارت کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ریلوے حکام کے مطابق شمال جنوب ریلوے کے لیے خصوصی نوٹس بھھیج دیا گیاہے۔آئندہ تین دنوں تک ان روٹوں کے درمیان ٹرینوں کی آمد رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق دو مئی کو روانہ ہونے والی گاڑی نمبر 22812 نئی دہلی - بھونیشور راجدھانی ایکسپریس، اور تین مئی کو روانہ ہونے والی گاڑی نمبر 22823 بھونیشور- نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس، گاڑی نمبر 12875 پوري- آنندوہار نیلانچل ایکسپریس، گاڑي نمبر 18477 پوري- هردوار ، اتكل ایکسپریس اور گاڑی نمبر 12801 پوری-نئی دہلی پرشوتم ایکسپریس کو منسوخ کر دیا ہے۔
گاڑی نمبر 18507 وشاكھاپٹنم امرتسر- هيراكنڈ ایکسپریس کی روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یہ ٹرین و جے نگرم-ٹیٹلاگڑھ - سمبل پور ہوتے ہوئے جائے گی۔
معطل ٹرینوں کی فہرست:
12841کارومنڈل ایکسپریس
22851سنتراگاچھی منگلورسنٹرل ویوک ایکسپریس
12553 ہوڑہ تیراچرلی ایکسپریس
22839راؤل کیلا ۔بھونیشورسپرفاسٹ انٹرسٹی ایکسپریس
12277ہوڑہ ۔پوری ستابدی ایکسپریس
12073 ہوڑہ بھونیشورجن ستابندی ایکسپریس
12248 درانتوایکسپریس
22813ایم جی آ رچنئی سنٹرل ہلدیہ ایکسپریس