ڈوگرہ صدر سبھا کے چیئرمین گلچین سنگھ چڈک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صدر سبھا نے یہ مہم سات سال قبل شروع کی تھی،جو کافی مقبول رہی۔
آؤ پکشیوں کو پانی پلائیں،متعلقہ ویڈیو انہوں نے کہا کہ پروگرام میں قدرت کے تحفظ اور جڑی بوٹیوں کی دیکھ بھال پر گفتگو ممکن ہے۔
جس کے بعد مٹی کے برتنوں کی تقسیم کی جائے گی ،جو کہ گھروں، اسکولوں ،دفاتر میں اور درختوں پر لٹکاکرکے باقاعدگی کے ساتھ پانی بھرے جاتے ہیں۔
اس نیک کام سے جہاں جانوروں کو پانی میسر ہوگی وہیں اسے پیاس بجھانے کا بہترین ذریعہ بھی ہوگا۔
اس نیک کام میں سماج کے مختلف طبقہ کے لوگوں بشمول طلبا و اساتذہ کی شرکت متوقع ہے۔
سبھا کا اس سلسلہ میں ہزاروں کی تعداد میں مٹی کے برتن تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔
پروگرام کی جانکاری دیتے ہوئے ٹھاکر گلچین سنگھ چاڑک نے کہا کہ چھوٹے جانوروں کو بچانے کے علاوہ یہ انسانیت کیلئے پانی بچاؤ کا ایک پیغام بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو پانی کے بچانے کی اہمیت کو محسوس کرنا ہوگا کیونکہ مستقبل میں جنگ پانی پر لڑی جائے گی۔
انہوں نے جموں خطہ کے گرمائی علاقے کے لوگوں کو اس نیک کام میں شامل ہونے کی تلقین کی اور اپنے گرد و نواح میں جانورں کی پیاس بھجانے کیلئے مٹی کے برتن لٹکانے کی اپیل کی ہے۔
پروگرام میں شریک پروفیسر این کے ڈوگرا، کرنل کرن سنگھ جموال، پریم ساگر گپتا، بریگیڈیر ایم ایس جموال، کرنل ڈاکٹر وریندر کے ساہی، گمبھیر سیو سنگھ چاڑک، جنک کھجوریہ، پروفیسر انیتا بلاوریہ، میجر جنرل (ریٹائرڈ) سنیتا کپوربھی شامل تھے۔