اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کولگام میں آوارہ کتوں کی دہشت

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آوارہ کتوں کی دہشت سے مقامی باشندے خوف زدہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے کی واقعات میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔

By

Published : Jul 1, 2019, 3:07 PM IST

کولگام میں آوارہ کتوں کی دہشت


ضلع میں ہر جگہ، ہر گلی، ہر شاہراہ پر آوارہ کتوں کے جھنڈ دکھائی پڑتے ہیں۔ جس سے مقامی باشندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

کولگام میں آوارہ کتوں کی دہشت

ماضی میں آوارہ کتوں کی تعداد پر کنٹرول رکھنے کے لئے انہیں زہر دیا جاتا تھا تاہم کئی برس قبل اس عمل پر پابندی عائد ہونے سے کتوں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں کولگام میونسپلٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ کتوں کو مارنے پر پابندی کے بعد انکی نسبندی ہی ایک طریقہ ہے جس سے انکی بڑھتی آبادی کو روکا جا سکے، تاہم انکے مطابق انکے پاس ایسا کرنے کے آلات و وسائل موجود نہیں ہیں۔

بستیوں کے آس پاس کتوں کی بڑھتی تعداد سے انسانوں پر حملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کولگام ضلع اسپتال کے میڈیکل سپرانٹینڈنٹ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کولگام میں 2017-18میں 837 جبکہ 2018-19میں ایک ہزار سے زیادہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ صبح سویرے اسکول جانے والے بچے بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details