اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

رفائل کے دفتر میں سیندھ، جاسوسی کا شک

جنگی طیارہ رفائل کی سودے کو لے کر فرانس سے ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

رفائل کے دفتر میں سیندھ، جاسوسی کا شک

By

Published : May 22, 2019, 8:57 PM IST

فرانس میں رفائل سے جڑی انڈین ایئر فورس کی ٹیم کے دفتر میں سیندھ لگانے کی کوشش کی گئی، فرانس کی حکومت کو نے اسے جاسوسی کی کوشش قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انڈین ایئر فورس اور رفائل پروجیکٹ ٹیم سے سودے سے منسلک دستاویزات چرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ واقعہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اتوار کے روز پیش آیا ۔ بھارتی فضائیہ نے وزارت دفاع کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی ہے۔

پیرس میں انڈین پروجیکٹ مینیجمینٹ ٹیم کی نگرانی میں بھارتی فضائیہ اور فرانسیسی سفارتخانے نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

حالانکہ ملک میں رفائل سودے کو لے کر کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتیں نریندر مودی کی حکومت کو لگاتار گھیرتی رہی ہیں۔ کانگریس کا دعوی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے یو پی اے کے دور حکومت میں ہوئے فرانس حکومت سے ہوئے معاہدےکو مسترد انل امبانی کی کمپنی آفسیٹ کو کنٹراکٹ دینے کی سفارش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details