کلکتہ میں ڈاکٹرز پر پر ہوئے حملہ کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے یہ ہڑتال کی جارہی ہے، تلنگانہ میں بھی ہڑتال کا اثر دیکھا گیا۔
تلنگانہ کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرس نے بھی اپنی خدمات چھوڑکر ہڑتال میں حصہ لیا۔ ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں میں آؤٹ پیشنٹ خدمات بند رہیں_حیدرآباد میں گاندھی و عثمانیہ اسپتال کے علاوہ ای این ٹی اور میٹرنٹی اسپتالوں میں آؤٹ پیشنٹ خدمات بند کردی گئی جس کے باعث مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاکٹر س نے اپنے احتجاج کو واجب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کلکتہ کا مسئلہ نہیں بلکہ سارے بھارت کا مسئلہ ہے جہاں آئے دن ڈاکٹرس پر حملے کیے جانا عام بات ہے۔ ڈاکٹرز نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے اس سلسلے میں قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے تاکہ ایسے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔