اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سرکاری کوارٹرز نہ ملنے سے ڈاکٹرز پریشان

ریاست جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں ڈاکٹروں کو سرکاری رہائش گاہ نہ ملنے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

By

Published : Jun 18, 2019, 2:47 AM IST

سرکاری کوارٹرز نہ ملنے سے ڈاکٹرز پریشان

ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کے لیے سرکاری کوارٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں ڈاکٹر آتے ہیں اور کام چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کے لیے ایک بھی کوارٹر نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے وہ زبردست مشکلات اور مسائل کے باوجود سرکاری فرائض انجام دے رے ہیں۔جبکہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں ڈاکٹروں کے لیے رہائش کی سہولیات میسر ہیں حتی کہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بٹوت، بانہال اور گول میں بھی ڈاکٹروں اور ریزیڈینٹ ڈاکٹروں اور دوسرے ملازموں کے لیے سرکاری رہائش کے لیے کواٹرز ہیں اور ضلع ہسپتال رامبن 2007 ء سے اس سہولت سے محروم ہے۔

سرکاری کوارٹرز نہ ملنے سے ڈاکٹرز پریشان

ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر رفیع اور ماہر امراض نسوان ڈاکٹر دنیش کمار نے کہا پچھلے دو سال سے ضلع ہسپتال میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں کوارٹر نہ ہونے کی وجہ سے زبردست مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایمرجنسی اور سڑک حادتات میں ہسپتال پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انچارج میڈیکل سپرنڈینٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن ڈاکٹر او پی سنگھ نے کہا کوارٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص کر جب سڑک حادثات ہوتے ہیں ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو میتراہ اور چندرکورٹ سے آنا پڑتا ہے انہوں کہا کہ سرکاری ٹھیکدار ایجنسی جے کے پی سی سی نے ضلع ہسپتال کے چار تعمیراتی کام سرکاری کواٹرز، آنکھوں بلاک ، مردہ گھر اور ضلع ہسپتال کے دو بلاک ادھورے چھوڑ رکھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details