اردو

urdu

’بینک قرض فراہم کرنے کے عمل کو آسان بنائے‘

جنوبی کشمیر میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے منی سیکریٹریٹ میں بینکوں کے کام کاج کا جائزہ لیا جس میں ضلع سے وابستہ تمام بینکوں کے افسران موجود تھے۔

By

Published : Jun 19, 2019, 5:40 PM IST

Published : Jun 19, 2019, 5:40 PM IST

Updated : Jun 19, 2019, 5:57 PM IST

’بینک قرضہ فراہم کرنے کے عمل کو آسان بنائے‘

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے بینکز میں زیر التواء لون کے معاملات کو جلد از جلد نپٹانے کی ہدایت دی۔

ساتھ ہی ڈی سی کولگام نے بینک عملے کو ہدایت دی کہ عام انسانوں کو قرض مہیا کرنے کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ لون اسکیمز کا فائدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مل سکے۔

’بینک قرضہ فراہم کرنے کے عمل کو آسان بنائے‘

اجلاس کے دوران مختلف محکموں سے وابستہ افسران کا کہنا تھا کہ ’’جب تک بینک قرض فراہم کرنے کے لیے راضی نہ ہو تب تک مرکزی و ریاستی سرکار کی مختلف اسکیموں کا فائدہ غریب عوام کو حاصل نہیں ہو پاتا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بینکوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے اس طرح کے اجلاس ہر تین ماہ کے بعد منعقد کی جاتی ہیں۔

Last Updated : Jun 19, 2019, 5:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details