اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کھیل کے میدانوں کا جائزہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائیرکٹر نے آج کئی علاقوں کا دورہ کرکے حال ہی میں نو تعمیر شدہ کئی کھیل کے میدانوں کا جائزہ لیا۔

ڈائیرکٹر نے کھیل کے میدانوں کا جائزہ لیا

By

Published : Apr 25, 2019, 8:01 PM IST

ضلع میں گزشتہ تین برسوں کے دوران مختلف علاقوں میں محکمہ نے تقریباً 80 سے زائد کھیل کے میدان تعمیر کئے، لیکن ان میں سے ابھی بیشتر ابتدائی مراحل میں ہی ہیں اور ان پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ انہیں کھیلنے کے قابل بنایا جاسکے۔

ڈائیرکٹر نے کھیل کے میدانوں کا جائزہ لیا

ڈائیرکٹر نے حال ہی میں ارن بلاک کے چک ارسلان خان گاؤں میں ایک ایسے ہی تعمیر کئے گئے میدان کا جائزہ لینے کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ ہر پنچایت میں کم از کم ایک میدان کی تعمیر کر دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’بیشتر میدانوں کو کھیلوں کے قابل بنانے کے لیے ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔


انتظامیہ کی اس پہل کو نوجوانوں نے بہت ہی خوش آئند قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details