اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بیدر شوگر فیکٹری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ سال 2020 ،21 میں کسانوں نے بیدر شوگر فیکٹری کو 13.95 کروڑ کا گنا سپلائی کیا تھا۔

بیدر شوگر فیکٹری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
بیدر شوگر فیکٹری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

By

Published : Jun 10, 2021, 8:51 AM IST

کرناٹک کے وزیر برائے افزائش مویشیان اور بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ بیدر کے کسانوں نے بیدر شوگر فیکٹری کو گنا سربراہ کیا۔ کسانوں کی بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کرنے پر اس فیکٹری کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کی جائے۔

نگران وزیر نے پربھو چوہان نے متعلقہ عہدیداران سے بات کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2020 ،21 میں کسانوں نے بیدر شوگر فیکٹری کو 13.95 کروڑ کا گنا سربراہ کیا تھا۔

'کسانوں نے میرے علم میں یہ بات لائی ہے۔ فیکٹری انتظامیہ نے بلوں کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو کئی ایک مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

کسانوں کے مسائل سنتے ہوئے نگران وزیر نے شوگر فیکٹری انتظامیہ کو کسان بلوں کی ادائیگی اندرون 14 یوم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ شوگر فیکٹری انتظامیہ نے وزیر کی اس ہدایت کو یکسر نظر انداز کر دیا تھا شوگر فیکٹری انتظامیہ کو ان کی لاپرواہی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے وزیر پربھو چوہان نے عہدے داران کو ہدایات دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details