اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ممتابنرجی کے بیان پر دلیپ گھوش کا طنز

مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عزت و احترام کی باتیں بالکل نہیں کرنی چاہئے۔

ممتابنرجی کے بیان پر دلیپ گھوش کا طنز
ممتابنرجی کے بیان پر دلیپ گھوش کا طنز

By

Published : May 30, 2021, 4:58 PM IST

کھڑگپور میں یاس طوفان سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے وزیراعلیٰ کے منہ سے عزت و احترام کی باتیں بالکل اچھی نہیں لگتی ہے، کیونکہ وہ اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں اور نہ صرف ریاست بلکہ ملک کے عوام ان کی بات کو سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ حزب اختلاف کے رہنماؤں سے کس طرح سے سلوک کرتی ہیں۔ بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بنگال کے بیشتر علاقوں کے عوام یاس طوفان سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں مدد کی ضرورت ہے، لیکن چند لوگ اس برے وقت میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ اس طرح عمل سے انہیں سیاسی فائدہ تو ہوسکتا ہے لیکن عوام کو اس کی بھارتی قیمت چکانی پڑسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال پر غور کرنے کےلیے ایک اجلاس منعقد کیا لیکن ممتا بنرجی تقریباً 30 منٹ دیری سے اجلاس میں پہنچی جس کی وجہ سے وزیراعظم کو انتظار کرنا پڑا جو بالکل غلط بات ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک پریس کانفرس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کےلیے 20 منٹ تک انتظار کرایا گیا اور بے عزتی کی تھی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان سب کے باوجود انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور طوفان سے متعلق رپورٹ ان کے حوالہ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details