بھارت میں ڈیجیٹل لین دین کے معاملات میں اضافہ
ڈیجیٹل لین دین کی سروس فراہم کرنے والا ادراہ ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہیکہ اگلے سال بھارت میں 1 بلین ڈالر( تقریباً سات ہزار کروڑ روپئے) کا سرمایہ کرنے جارہا ہے۔
ڈیجیٹل لین دین میں اضافہ
سرمایہ کاری کے ساتھ سائبرتحفظ کو یقینی ببانے کے اقدمات بھی انجام دئے جائیں گے۔ ماسٹر کارڈ کے جنوبی ایشیا ڈپارٹمنٹ کے نائب صدر راجیو کمار نے یہ بات بتائی۔
انھوں نے کہا کہ بھارت میں ڈیجیٹل لین دین میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ عوام اس لین دین کو پسند کررہے ہیں۔
اس وقت بھارت میں 2.5 کروڑ لوگ ڈیجیٹل لین دین کررہے ہیں، اور اگلے دو سال میں یہ تعداد بڑھکر 12.5 کروڑ ہوجائیگی۔