اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ڈنمارک انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس کو کامیابی - ڈنمارک

ڈنمارک کے حالیہ انتخابات میں حزب اختلاف کے اتحاد نے فتح حاصل کرلی اور حکمران جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈنمارک انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس کو کامیابی

By

Published : Jun 7, 2019, 9:35 AM IST

ڈنمارک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حزب اختلاف کے پانچ جماعتی اتحاد نے فتح حاصل کرلی جس کی قیادت بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کررہی ہے جس نے 91 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ڈینش پارلیمنٹ میں کل 179 نشستیں ہیں۔

حکمران جماعت لبرل پارٹی وینسترے سے تعلق رکھنے والے ڈینش وزیراعظم لارس لوکے راسمیوسن نے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹس کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

میٹ فریڈرکسن کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں، اگر 41 سالہ فریڈرکسن وزیراعظم بنتی ہیں تو وہ ڈنمارک کی سب سے کم عمر وزیراعظم ہوں گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details